Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دل سوز واقعہ، اداکارہ اشنا شاہ آبدیدہ ہوگئیں

شائع 04 مئ 2020 07:47am

پاکستانی مشہور اداکارہ اشنا شاہ کی روتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو شدیدرنج و غم میں دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اس کیفیت میں ہونے والےکو بیان کررہی ہیں۔

واقعہ کچھ ایسا پیش آیا کہ جس کو بیان کرتے ہوئے وہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب  میں نے کتے کو بے رحمی سے گولی مارنے کی ویڈیو دیکھی تو بے حد افسوس ہوا۔

اشنا شاہ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں ایک کتا بلڈنگ کے پاس سو رہا ہے اس دوران سیکیورٹی کی گاڑی آتی ہے اور گارڈ گاڑی سے اتر کر کتے کو گولی مار دیتا ہے۔

جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے اداکارہ کاکہنا تھا کہ عمارت سے کوئی واقعے کی ویڈیو بھی بنا رہا۔ اشنا شاہ نے یہ بھی کہا کہ گولی لگنے کی وجہ سے کتے کا خون بہنے لگا اور شدید کرب میں مبتلا ہونے پر مرگیا۔ لوگ صرف دیکھ رہے تھے اور ویڈیو بنا رہے تھے لیکن کوئی اس بے زبان کی مدد کے لیے باہر نہیں آیا۔

ادکارہ کا مزید کہنا تھا کہ  اگر یہ کتا سوسائٹی میں کسی کو تنگ کر رہا تھا یا کاٹ رہا تھا تو اس کی وجہ کتے کے ساتھ پیش آنے والا کوئی واقعہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ جانور کسی عمل پر ردِ عمل ظاہر کرتا ہے۔

اشنا شاہ نے کہا کہ جانور ہمیشہ اپنے بچاؤ اور جگہ کے لیے حملہ کرتے ہیں، بلا وجہ حملہ نہیں کرتے یہ کام انسان کرتے ہیں نہ کہ جانور۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس کتے کو کسی  بھی تنظیم سے رابطے کے بعد اس کے حوالے کیا جاسکتا تھا لیکن افسوس کہ اسے  گولی مار دی گئی۔